ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / اترکنڑا اتی کرم دار ہوراٹ گاررویدیکے کے ضلعی صدر ، جہد کار رویندر نائک کانگریس میں شامل

اترکنڑا اتی کرم دار ہوراٹ گاررویدیکے کے ضلعی صدر ، جہد کار رویندر نائک کانگریس میں شامل

Tue, 26 Nov 2019 21:19:46    S.O. News Service

یلاپور:26؍نومبر(ایس اؤ نیوز)  ضلع میں فاریسٹ اتی کرم داروں کے حقوق کے لئے برسوں سے جدوجہد کرتے ہوئے اپنی ایک شناخت بنانے والے اتی کرم ہوراٹ گارر ویدیکے کے ضلع صدر رویندرنائک یلاپور میں کانگریس امیدوار بھیمنانائک کی حمایت میں منعقدہ تشہیری جلسہ میں  سابق وزیر اعلیٰ سدرامیا کی موجودگی میں دوبارہ کانگریس میں شامل ہوئے۔

اپنے کئی حمایتیوں کے ساتھ کانگریس میں شامل ہوئے رویندر نائک کو ڈائس پر سدرامیا نے انہیں شال پوشی کرتےہوئے کانگریس میں استقبال کیا۔ اس موقع پر جے ڈی ایس اور بی جے پی والے بھی کانگریس میں شامل ہوئے۔


Share: